سوئیڈن کے بادشا کا مقبوضہ کشمیرسے کرفیو اٹھانے کامطالبہ، مشروط ثالثی کی پیشکش

مانیٹرنگ ڈیسک

نئی دہلی: یورپی ملک سوئیڈن کے بادشاہ کارل گستاف نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کشمیر کے معاملے پر مشروط ثالثی کے لیے تیار ہیں۔

بھارت کے دورے پر موجود سویڈش بادشاہ کارل گستاف نے کہا ہے کہ ان کا ملک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، چاہتے ہیں اس مسئلے کو پرامن انداز میں بات چیت سے حل کیا جائے تا کہ کشمیری قوم کی مشکلات ختم ہو سکیں۔

کنگ کارل گستاف نے کہا کہ بھارت تسلیم کرے تو سوئیڈن مبصر کی حیثیت میں توسیع پر تیار ہے، سویڈش بادشاہ کے ہمراہ ملکہ اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں۔

واضح رہے کہ سویڈن سے قبل امریکہ بھی بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کر چکا ہے، چند روز قبل ایک امریکی صحافی بھیس بدل کر مقبوضہ کشمیر داخل ہوا جنہوں نے کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کیا۔

Comments are closed.