راولپنڈی: لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان نے جوابی کارروائی میں دشمن کی کئی چوکیاں تباہ کر دیں جب کہ متعدد بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر وقفے وقفے سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔
Intermittent CFVs by Indian Army continue along LOC, being befittingly responded. In response to CFV in Dewa Sector reports of damage to Indian posts and heavy casualties to Indian soldiers. No major exchange of fire in Kiran or Neelum valley as being propagated by Indian Media.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 21, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ دیوا سیکٹر پر کی گئی فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے اور بھارتی فوج کو بھاری نقصان پہنچایاہے جس میں بھارت کی کئی چیک پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں اور متعدد بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ جوابی کارروائی دیوا سیکٹر پر کی گئی، وادی نیلم اور کیرن میں فائرنگ کا بڑا تبادلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی کیرن اور وادی نیلم سے متعلق رپورٹس غلط ہیں۔
Comments are closed.