اسلام آباد: جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی جانب سے اشتعال انگیزیاں 2019 کے دوران جاری رہیں، بھارت نے 2019 سیز فائر لائن کی 3 ہزار سے زائدبار خلاف ورزیاں کیں جس سے50 شہادتیں ہوئیں۔
سینیٹرساجد میر کی سربراہی میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیروگلگت بلتستان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال و لائن آف کنٹرول کے متعلق بریفنگ میں اسپیشل سیکریٹری دفتر خارجہ نے بتایابھارت کی جانب سیز فائرلائن کی خلاف ورزیاں معمول بن چکا،پاکستان اس پر اقوام متحدہ کی توجہ مبزول کراتارہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم و حالیہ اقدامات پرعالمی فورمز پرموثرآواز اٹھائی جبکہ متعدد حکمت عملیاں زیر غور ہیں، جن پران کیمرہ اجلاس بلایاجائے۔
وزیراعظم، وزیرخارجہ سمیت دفتر خارجہ کی کشمیر پر مکمل توجہ ہے،دنیا کے سامنے بھارتی چہرہ عیاں کررہے ہیں، رحمن ملک نے کہاشہری آبادی کو نشانہ بناناعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع راجوڑی میں نام نہاد آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض بھارتی فورسز نے ضلع گاندربل میں سرچ آپریشن کے دوران گھروں میں چھاپے مارے اور 1 نوجوان کو بھی حراست میں لیا جب کہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
Comments are closed.