کشمیرکے بارے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،صدر آزاد کشمیر

ویب ڈیسک

کشمیر کے بارے میں افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ صدر آزاد کشمیر

ایوان صدر مظفرآباد میں مہاجرین مقبوضہ جموں و کشمیر کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے کسی سستی، کوتاہی کی اجازت نہیں دیں گےمہاجرین مقبوضہ کشمیر جسم و جان کا حصہ ہیں، مسائل حل کریں گے آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کشمیری تحریک آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں اور وہ کسی کو مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے کسی قسم کی سستی یا کوتاہی کو اجازت نہیں دیں گےبھارت کی کوشش ہے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے کشمیریوں کے اندر مایوسی اور بد دلی پیدا کی جائے اور افواہیں پھیلا کر کشمیریوں کے پاکستان کے ساتھ رشتہ کو کمزور کیا جائے لیکن بھارت اس میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔
اُنہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے 1947ء سے لے کر اب تک بے مثال قربانیوں کی ایک تاریخ رقم کر کے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ اس طرح لائن آف کنٹرول پر آباد آزاد کشمیر کے شہری جرات اور پامروی کے ساتھ بھارتی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھارتی مظالم سے تنگ آ کر آزاد کشمیر کی طرف ہجرت کر کے آنے والے چالیس ہزار ہمارے بھائی اور بہنیں مسائل کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی قائم رکھے ہوئے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے
۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی علیحدہ حیثیت ختم کرنے کے بعد ریاست کے مسلم تشخص پر وار کرنے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو آگ بھڑکائی تھی اُس کی تپش اب دھلی سے راس کماری تک محسوس کیا جا رہی ہے۔ پہلے آزادی کا جو نعرہ سرینگر میں سنائی دیتا تھا اب وہی نعرہ دہلی کے در و دیوار کو ہلا رہا ہے۔ ان حالات میں ہماری ذمہ داریاں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مذید مضبوط بنا کر آگے بڑھنا ہو گا۔

Comments are closed.