سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جنون میں مبتلا قابض بھارتی فوج کے جوان اپنی ہی جان کے دشمن بن گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع ادھم پورمیں ایک اور بھارتی فوجی نے ڈیوٹی کے دوران خود کشی کر لی، 25 سالہ سپاہی پرنس کمار، نے ملٹری کیمپ میں سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
خود کشی کرنے والے سپاہی پرنس کمار کا تعلق بھارتی پنجاب کے علاقے ہوشیار پور سے ہے۔ خودکشی کے وقت بھارتی سپاہی اپنی ڈیوٹی پر مامور تھا۔جنوری 2007ء سے اب تک 444 قابض فورسزکے اہلکارخودکشی کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں افسران کے ناروا و ہتک آمیز سلوک اور کشیدہ حالات کے باعث شدید اعصابی دباؤ سے تنگ آکر بھارتی فوج کے اہلکار اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں۔
Comments are closed.