مقبوضہ کشمیر میں پراسرار بیماری سے 10 بچوں کی ہلاکت، 6 کی حالت تشویشناک

سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں 10 بچوں کی پراسرار ہلاکت ہوئی ہے،6 کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام موت کی وجوہات بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔

مودی سرکار اور غاصب بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والے کشمیریوں کو نئی مشکل درپیش ہے، مقبوضہ وادی میں بچوں کی پراسرار اموات نے کشمیری عوام کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ ضلع اودھم پور کے گاؤں رام نگر میں اب تک 16 بچوں کو شدید بخار، قے اور پیشاب کی مقدار کم ہونے کی شکایت ہوئی۔

 اس پراسرار بیماری کے باعث اب تک 10 بچے سے موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں جب کہ مزید 6 بچوں کی حالت تشوش ناک ہے جنہیں پنجاب اور جموں کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پانچ ماہ سے زائد عرصے سے محاصرہ اور لاک ڈاؤن جاری ہے، متعلقہ حکام بیماری اس کے اسباب  یا بچوں کی موت کی وجوہات بتانے سے بھی گریز کر رہے ہیں جس کے سبب کشمیری عوام بالخصوص بچوں کے والدین ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

Comments are closed.