پی ٹی آئی کی نظریاتی اساس پارٹی آئین ہے، اسی کے مطابق فیصلے ہوں گے، راجہ مصدق خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری راجہ مصدق خان نے انضباطی کمیٹی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان کا نظریہ جیتا ہے جس کے مطابق ہر شخص آئین و قانون کے سامنے جوابدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک نظریے کا نام ہے اور تمام کارکنان اس نظریے کے علمبردار ہیں۔ کسی بھی شخص کو تحریک انصاف کے نظریات کے خلاف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ریاست بھر سے کارکنان کو متحرک کر رہے ہیں اور تمام اضلاع میں پارٹی کو منظم کرنے کے لیے سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ تمام کارکنان عملی سیاست میں حصہ لینے کا حق رکھتے ہیں۔ اب کارکنان ہی اس بات کا فیصلہ کریں گے کون کہاں سے الیکشن لڑے گا۔

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے جنرل سکرٹری نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ وہ آمدہ عام انتخابات میں میرپور شہر سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حصہ لینے کی درخواست دیں گے۔ اور قریہ قریہ عمران خان کے نظریات کا پرچار کریں گے۔ انہوں نے کہا عمران خان دنیا بھر میں اس وقت کشمیریوں کے سفیر بنے ہیں اور اس وقت امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی عمران خان کے کہنے پر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا پیغام دیا ہے جو کہ ایک بہت بڑی سفارتی و سیاسی کامیابی ہے۔کشمیری عمران خان کے تمام اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ منصور خان نے کہاکہ تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت ہے جو اگلے الیکشن میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کو میدان میں اتارے گی اور رویتی برج الٹ جائیں گے۔سردار مرتضی! علی احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب دور جدید کی سیاست کو نئے خطوط پر استوار کرنے  کی ضرورت ہے۔ روایتی  سیاستدان مستقبل کے معماروں کی خواہشات پر پورے نہیں اتر سکتے۔ ہمیں نئی قیادت تیار کرنی ہو گی۔

جنرل سیکرٹری راجہ مصدق خان کے سردار محمد اسرائیل قاضی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان میں ایک مافیا سے نبرد آزما ہے اور اسی طرح ہمیں آزاد کشمیر میں بھی سیاسی کھڑ پینچوں سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

 اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان، ڈپٹی  جنرل سیکرٹری  سردار مرتضیٰ، سردار محمد اسرائیل قاضی، سیکرٹری اطلاعات ارشا محمود، کرنل(ر) ضمیر، سردار بابر، کیپٹن (ر)وقاص نسیم، خواجہ زولقرنین، فواد اسلم خان، ملک نصیر ایڈوکیٹ ، عدیل میر ، اسد حمید نایابی ، کرنل(ر) ظفر اعوان،  محسن اعوان ، نعیم آرزو، ساحل محمود ، چوہدری عتیق، توصیف سفیر، چوہدری ذولقرنین، معین یونس جرال،اخلاق احمد رانا، سعود افتخار، خالد ابراہیم، عامر جمیل، سردار عامر رفیق، رضوان شبیر، عتیق سخاوت ایڈوکیٹ اور خواتین راہنماؤں، امتیاز نسیم، ڈاکٹر نازیہ نیاز،شمائلہ حیدر ، امبرین تُرک و دیگر نے میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Comments are closed.