اسلام آباد: سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیر کاز کے لیے پاکستانی سیاسی جماعتوں کے ایک ہونے اور جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، کشمیر کے لیے اب کچھ نہ کیا تو بہت دیر ہو جائے گی۔
قائد اعظم یونیورسٹی میں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے الیکشن صرف کشمیریوں کے خلاف قانون بنانے کے لیے ہیں۔ آرٹیکل 370 کے بعد بھارت نے تمام معاہدے ختم کر دیے،نریندر مودی نے اپنے آئین سمیت اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی،
مشعال ملک نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے بعدکشمیریوں سے ان ہی کی زمین چھین کر نریندرا مودی نے بھارتی شہریوں کو دےدی۔ بھارتی حکومت انڈین فوجیوں کو کشمیر میں لیز پر زمین فراہم کر رہا ہے، بھارت کا اگلا منصوبہ کشمیر سے آنے والا پانی بند کرنا ہے، کشمیریوں کو اس وقت پاکستانیوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے پاکستانی سیاسی جماعتوں کو ایک ہونے اور جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر کشمیریوں سے دھوکہ کیا۔ کشمیر کے لیے اب کچھ نہ کیا تو بہت دیر ہو جائے گی۔
Comments are closed.