سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے نام نہاد تلاشی و محاصرہ آپریشن کے نام پر مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ریاستی دہشت گردی کی، جہاں پر نائنہ سنگھم کے علاقے میں فوجی کارروائی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔
رات کی تاریکی میں معصوم کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیے جانے کے واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔ جس میں مودی سرکار اور غاصب بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
Comments are closed.