اسلام آباد: تحریک کشمیر برطانیہ کے سربراہ فہیم کیانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے آزاد کشمیر حکومت کو اپنا کردار موثرانداز میں ادا کرنا ہو گا۔ بیرون ممالک آباد کشمیریوں اور پاکستانیوں کے ساتھ روابط بڑھا کر ان کو عالمی سطح پر مسلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے ان کی خدمات سے استفادہ کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیریوں کی توجہ اس بات پر ہونی چاہے کہ بھارت جموں و کشمیر کو متنازعہ تسلیم کرے۔ آزاد کشمیر اور پاکستان میں تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد کو تحریری شکل میں لا کر آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ کیا جائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمن نے کہا کہ حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کو اب اپنے تمام وسائل استعمال کر کے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بھارتی ظلم سے آزاد کرنا ہو گا۔
تقریب سے سینئر حریت رہنما اور جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیرمین الطاف احمد بٹ نے کہا کہ راجہ فہیم کیانی مسلہ کشمیر کے حوالے سے بر طانیہ اور یورپ میں اب ایک استعارہ بن چکے ہیں۔ دیار غیر میں جو کام تحریک کشمیر بر طانیہ کر رہی ہے اس کو مزید آگے بڑھانا ہو گا۔
دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی جدو جہد کا ساتھ دیتے رہیں گے۔
Comments are closed.