چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر کیخلاف بڑے احتجاج کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یکم مارچ بروز اتوار دن بارہ بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہرچیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے غیر آئینی اقدامات اورعدلیہ میں مبینہ طور پر میرٹ کی پامالی کے خلاف بھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔

جموں کشمیر پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آزاد کشمیر کے ہر ضلع سے پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد احتجاج میں شرکت کے لئے جڑواں شہروں میں پہنچ چکی ہے جبکہ کئی قافلے صبح سویرے آزادکشمیر سے روانہ ہوں گے۔

جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سردار نوید حیات کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ احتجاج ہائیکورٹ آزاد کشمیر میں ماضی میں کی جانے والی پانچ ججز کی غیرآئینی تقرریوں کے خلاف کیاجا رہا ہے۔

جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے بانی رہنما سردار خالد ابراہیم خان مرحوم نے بھی اپنی زندگی کے آخری ایام تک عدلیہ میں ہونے والی ان تقرریوں بھرپور آواز اٹھائی تھی اور ہم اس غیر آئینی اقدام کی واپسی تک سردار حسن ابراہیم کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.