مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت نے وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ریاست کے تمام تعلیمی ادارے بند اور میڈیکل ایمرجنسی نافذ لگا دی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس مظفرآباد میں ہوا، جس میں سیاسی، مقبوضہ کشمیر اور کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیرصحت ڈاکٹر محمد نجیب خان، وزیراطلاعات مشتاق احمد منہاس، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری صحت سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کے اقداما اٹھانے کی منظوری دی گئی، آزاد جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے ہفتہ سے بند کرنے جب کہ ریاست میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات موثر بنانے کے لئے آزادکشمیرکے 11 داخلی مقامات پر مسافروں کی سکریننگ کا عمل مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر ضلع میں قرنطینہ سنٹر قائم کیے جائیں گے، تارکین وطن سے رابطے کے لیے کمشنر اورسیز کو ذمہ داریاں دیدی گئیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کا 5 مارچ تک ملک بھرکے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.