مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری، بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کردیئے

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اپنی انتہائی حد کو چھونے لگی ہے، غاصب فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہد کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع اننت ناگ میں غاصب فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے مودی سرکار اور غاصب بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرین نے بی جے پی کی دہشت گرد حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا، اس دوران گھر گھر چھاپے مارے گئے اور تلاشی لی گئی جب کہ گھر گھر تلاشی کی آڑ میں کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments are closed.