بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، گولہ باری، پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی: شرپسند بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا، بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی ایک بار خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہکوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فورسز نے بھاری ہتھیاروں اور توپ خانے کا استعمال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی چوکی پر تعینات سپاہی واجد علی نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مردانہ وار جواب دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے 20 سالہ سپاہی واجد علی کا تعلق ضلع دادو سے ہے۔

پاک فوج کی جانب سے دشمن کی شر انگیزی پر موثر انداز میں جواب دیا گیا، پاک فوج نے فائرنگ اشتعال انگیزیز کرنے والی دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے جانی نقصان پہنچا جب کہ بھارتی تنصیبات کو بھی تباہ کیا۔

Comments are closed.