مقبوضہ کشمیر میں زیرحراست حریت رہنما ظفراکبربٹ کی صحت بگڑگئی،اسپتال منتقل

سری نگر/ اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں پولیس کی زیرحراست سینئر رہنما ظفر اکبر بٹ کی حالت خراب ہو گئی، ہائی بلڈ پریشر کے دوران طبی امداد نہ ملنے پر ناک سے خون آنا شروع ہو گیا، حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کر دیا۔

جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے سربراہ الطاف بٹ نے سینئر حریت رہنما ظفر اکبر بٹ کو پولیس حراست کے دوران علاج کے بنیادی حق سے محروم رکھنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ظفر اکبر بٹ کا ایک ہفتےسے بلڈپریشرہائی تھا لیکن انہیں طبی امداد فراہم نہیں کی گئی، حتیٰ کہ ناک سے خون بہنا شروع ہو گیاحالت بگڑنے پر ظفر اکبر بٹ کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

الطاف بٹ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات بنا کر گرفتار، قید اور نظر بند کیے جانے والےکشمیری قائدین کو فوری طور پررہا کیا جائے، انہوں نے کرونا وائرس کے باعث بھارتی جیلوں میں کشمیری قائدین کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ حریت رہنما ظفر اکبر بٹ اور محمد یاسین ملک سمیت حریت قائدین اور کشمیری حریت پسندوں کو فی الفور اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے، الطاف بٹ نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ بھارت پر سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے دباؤ ڈالا جائے تا کہ  کشمیری حریت رہنما کورونا وائرس سے اپنا تحفظ کرسکیں۔

Comments are closed.