کورونا کے بڑھتے خطرات، آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 31 مئی تک توسیع

مظفرآباد: کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان کی ہدایت پر کورونا کی وباء کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 31 مئی تک توسیع کردی ہے۔ جب کہ  کورونا متاثرین کی مدد کے لیے خصوصی فنڈ بھی قائم کردیا گیاہے۔

کورونا وائرس کی روک تھام اور متاثرہ افراد کی مدد کیلئے قائم فنڈ میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور ان کی کابینہ کے تمام وزرا اپنی نصف تنخواہ جمع کروائیں گے۔آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے جج صاحبان کی جانب سے بھی فی کس 2 لاکھ روپے فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر ہائی کورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے اکاؤنٹنٹ جنرل کو اس ضمن میں خط بھی لکھ دیاہے۔

Comments are closed.