مودی سرکار کا انسانیت سے کھلواڑ۔۔کشمیری مسلمانوں کے ایک اور حق پر ڈاکہ
کشمیری مسلمانوں کیلئے بھجوائی گئی 5 ہزار کورونا ٹیسٹ کٹس ہندو اکثریتی علاقے جموں منتقل
سری نگر: متعصب مودی سرکار کی جانب سے انسانیت کے ساتھ کھلواڑ سامنے آیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے کٹس کی مذہب کی بنیاد پر تقسیم ہونے لگی، کشمیری مسلمانوں کے لئے آنے والی 5000 ٹیسٹ کٹس کو ہندو اکثریتی علاقے جموں بھجوا دیا گیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر نے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے مزید نمونے حاصل کرنے کا عمل روک دیا ہے جس کی وجہ سری نگر کے لئے آنے والی میڈیکل ٹیسٹ کٹس کو جموں کو بھجوانا ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سے طبی سامان کی ایک کھیپ سری نگر بھجوائی گئی جسے انتہاء پسند ہندوؤں نے جموں بھجوا دیا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 1300 کے قریب کورونا ٹیسٹ کا بیک لاگ پیدا ہوگیا ہے، جن میں سے 750 افراد کے ٹیسٹ سیمپل شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز جب کہ 550 کے قریب چیسٹ ڈیزیز ہاسپٹل میں کٹس فراہمی کے منتظر ہیں۔
سرکاری اعداد و شمارکے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں اب تک ساڑھے 55 ہزار کے قریب مشتبہ مریضوں کی نشاندہی ہو چکی ہے، جبکہ بدھ کے روز مزید22 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق کے بعد مقبوضہ وادی میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی 300 تک پہنچ گئی ہے۔
Comments are closed.