کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا کو کشمیریوں کی مشکلات کا اندازہ ہوا ہوگا،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران دنیا کے مختلف حصوں میں لاک ڈاون کیخلاف احتجاج ہو رہے ہیں، عالمی برادری کو اب مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی مشکلات کا اندازہ ہو سکے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران خوراک، مواصلات، طبی اور معاشی مدد کے باوجود دنیا بھر میں لوگ لاک ڈاون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ شاید اب عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی مشکلات کا اندازہ ہوسکے گا کہ مقبوضہ وادی کے مظلوم عوام کو کس قدر بدترین جبر کا سامنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بغیر خوراک، مواصلات اور طبی سہولیات کے، کشمیری 8 ماہ سے غیرانسانی لاک ڈاون کا شکار ہیں، ہندو بالادست مودی حکومت نے یقینی بنایا کہ کشمیری لاک ڈاون کے دوران بنیادی ضروریات سے بھی محروم رہیں۔

Comments are closed.