سری نگر: رمضان المبارک میں بھی کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، غاصب بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتہاء پسند بی جے پی حکومت اور کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کا سلسلہ رمضان المبارک کے دوران بھی نہ رک سکا، قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے گوری پورہ اونتی پورہ میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کی اور مزید تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔
کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے علاقے میں نام نہاد تلاشی و محاصرہ آپریشن کی آڑ میں گولیاں مار کر تینوں نوجوانوں کو شہید کیا۔ بربریت کے تازہ واقعہ کے بعد گزشتہ چار روز کے دوران شہید کیے جانے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔
سینئر حریت رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ظالم بھارت کا ہاتھ روکے۔
Comments are closed.