سری نگر: مودی سرکار کی جانب سے کورونا وباء کی آڑ میں معصوم کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے، ایک ماہ کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوج نے 33 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اپریل میں بھارتی ظلم و بربریت میں اضافہ کردیا، کورونا وائرس کے باوجود معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں کمی نہ آئی۔ قابض فوج نے انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے 2 بچوں اور خاتون سمیت 33 کشمیریوں کو شہید کردیا، یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ 152 افراد کو زخمی بھی کر دیا۔
گزشتہ سال اگست سے لاک ڈاون میں محصور کشمیریوں کو پہلے ہی اشیائے خورونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ماہ اپریل میں سیاسی کارکنوں سمیت 845 افراد کو گرفتار کیا گیا، 2 بچے یتیم اور ایک خاتون بیوہ ہوئی، ظالم فوج نے 44 گھروں کو بھی مسمار کر دیا۔
Comments are closed.