سری نگر: مقبوضہ کشمیر ضلع کپواڑہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں قابض بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑا میں نامعلوم مسلح افراد نے قابض بھارتی فورسز کی ایک پارٹی پر حملہ کیا، جس میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں کشمیر پولیس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔
کے ایم ایس کے مطابق نامعلوم افراد نے حملہ ایک ایسے وقت میں کیا جب بھارتی افواج کی جانب سے ہنڈوارا میں آپریشن جاری تھا،واقعہ کے بعد علاقے میں قابض فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔
Comments are closed.