سرینگر: قابض بھارتی فوج کی بربریت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم نہ کر سکی، حریت پسند کشمیری جوانوں کی جانب سے غاصب فوج کیخلاف کارروائیوں میں تیزی آ گئی، تازہ کارروائی میں 4 بھارتی سپاہیوں کو جہنم واصل کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نوجوان کی طرف سے مزاحمت بڑھنے لگی ہے، حریت پسند کشمیری جوانوں نے قابض بھارتی فوجیوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنا شروع کر دی ہے، مزید چار بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہنڈوارہ میں پیش آیا، جہاں حریت پسندوں نے بھارتی فوج کی ناکہ پارٹی پر حملہ کرکے چار اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ اس کارروائی کے دوران سات بھارتی فوج زخمی بھی ہوئے ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اتوار کو حریت پسندوں نے ہنڈوارہ کے علاقے چانجی مولا میں قابض فورسز کو نشانہ بنایا تھا جسکے نتیجے میں بھارتی کرنل اور میجر سمیت پانچ اہلکار مارے گئے جبکہ دو کشمیری جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والے ایک نوجوان کشمیری کی عمر صرف 14 سال ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ دوہفتوں کے دوران قابض بھارتی فوج 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے۔ بھارت کے بڑھتے مظالم نے کشمیری نوجوانوں کو مسلح جدوجہد پر مجبور کر دیا ہے، جذبہ آزادی سے سرشار کشمیری نوجوان بھارتی قابض فورسز کے ظلم و جبر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.