راولاکوٹ:سابق وزیر اطلاعات آزاد کشمیر و آزاد امیدوار قانون ساز اسمبلی، حلقہ ایل اے 21 پونچھ 4 سردار عابد حسین عابدنے کہا ہے کہ ووٹر فہرستیں غلطیوں سے بھری پڑی ہیں، ہر پولنگ اسٹیشن پر بوگس ووٹ درج ہیں جبکہ ایک ساتھ سیکڑوں ووٹ ایک سے دوسرے اسٹیشن پر منتقل کردئیے گئے ہیں،ایسی انتخابی فہرستوں کیساتھ کسی صورت شفاف اور آزادانہ الیکشن نہیں ہوسکتے ۔
سردار عابد حسین عا بد نے کہاکہ ایک سازش کے تحت بھاری تعداد میں ووٹ ایک پولنگ اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن پر منتقل کیے گئے ہیں اور عوام درستگی کے لیے خوار ہو رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں اور ا نتخابی فہرستوں اور پولنگ اسکیم میں سنگین بے ضابطگیاں فوری طو رپر درست کی جائیں، بصورت دیگر پورے الیکشن پر سوالیہ نشان عائد ہوگا۔
سابق وزیر اطلاعات نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے ، اگر انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات نہ کیے گئے تو ایسا ا لیکشن کسی کے لیے بھی قابل قبول نہیں ہو گا۔
Comments are closed.