اسپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون و پارلیمانی امور سردارفاروق طاہرنے مسودہ قانون ، دی آزاد جموں و کشمیر عبوری ایکٹ چودہویں ترمیم 2020 پیش کیا۔
ایوان نے رولز معطل کرتے ہوئے مسود قانون زیر غور لایا اور اتفاق رائے سے چودہویں آئینی ترمیم کی منظو ری دے دی ۔ چودھویں ترمیمی کے منظوری کے ذریعے آزادکشمیر کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز اور چیف جسٹس کی تعینات کا اختیار کشمیر کونسل کے بجائے چئیرمین کشمیر کونسل ،جو وزیر اعظم پاکستان ہیں انہیں دیاگیاہے ۔ اس سے قبل آزادکشمیر کابینہ نے ہنگامی اجلاس میں چودہویں ترمیم کے مسووے کی منظوری دی ۔
چودھویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اسپیکرشاہ غلام قادر نے اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا
Comments are closed.