وزیراعظم آزادکشمیرنےافغانستان کے متاثرین زلزلہ کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کی منظوری

مظفر آباد : وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے افغانستان کے متاثرین زلزلہ کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کی منظوری دے دی۔ آزاد کشمیر کابینہ اور اعلیٰ بیوروکریسی نے بھی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ افغانستان میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔ پاکستان اور افغانستان یک جان  دو قالب ہیں۔ آزاد کشمیر پاکستان کی ایک اکائی ہے۔

سردار تنوری الیاس نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں قوم افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ آزاد کشمیر حکومت افغان بھائیوں کی مدد کے لئے 10 کروڑ روپے کی امداد افغانستان بھیجے گی۔ امداد بھیجنے کا طریقہ کار دفتر خارجہ، قومی سلامتی کے اداروں سے مشاورت کے ساتھ طے کیا جائے گا،وزیر اعظم آزاد کشمیر  کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر کا نمائندہ امداد لیکر افغانستان جائے گا۔ افغانستان میں ذلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

Comments are closed.