اسلام آباد/ سری نگر: دیگر حریت رہنماؤں کی طرح جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بڑ کو بھی بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دہلی طلب کر لیا ہے۔ سینئر حریت رہنما الطاف بٹ نے مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
الطاف بٹ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں کی بھارتی تحقیقاتی ایجنسی میں بار بار طلب کیا جا رہا ہے، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی حریت رہنماؤں کو مختلف ہتھکنڈوں سے ہراساں کررہی ہے، بھارتی حکومت حریت رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنارہی ہے۔
سینئر حریت رہنما کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف سیاسی اور مذاکرات سے ممکن ہے، بھارتی مظالم تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی ناکام کوشش ہے، بھارت کے اوچھے ہتھکنڈےکشمیریوں کو تحریک آزادی سے بازنہیں رکھ سکتے۔
Comments are closed.