مذاکرات سے راہ فرار بھارتی غیرسنجیدگی کا ثبوت ہے، الطاف بٹ

اسلام آباد: سینئر حریت رہنما الطاف بٹ کا کہنا ہے کہ ممبئی حملہ کیس کو جواز بنا کر مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنے والے بھارت کو سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیوں بھول گیا؟ بھارتی بیان بازی،اشتعال انگیزیوں کا اصل مقصدکشمیرسے توجہ ہٹاناہے۔

مودی سرکار کی جانب سے مذاکرات کی پاکستانی پیشکش مسترد کیے جانے پر الطاف بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنا بھارت کی غیرسنجیدگی کا ثبوت ہے، بھارتی قیادت پاکستان مخالفت کوسیاسی حربے کے طور پراستعمال کرتی ہے۔

سانحہ پٹھان کوٹ  اور ممبئی حملہ کیس پر واویلا کرنے والےبھارت کو سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیوں بھول گیا؟ کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کرانے کا ناقابل تردید ثبوت ہے،

حریت رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کےہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام پربین الاقوامی رپورٹس آچکی ہیں، زورپکڑتی تحریک آزادی کشمیرسےبھارت بوکھلاہٹ کاشکار ہے۔

Comments are closed.