مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،1 کشمیری شہید

سری نگر: غاصب بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر قابض فوج نے فائرنگ کر کے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا ہے۔

بھارتی فوج کی مقبوضہ وادی کے ضلع پلواما میں سرچ آپریشن کے نام پر دہشت گردی، رات گئے فائرنگ کرکے ایک کشمیری شہری کو شہید کردیا۔ نام نہاد تلاشی و محاصرہ آپریشن کے دوران خواتین اور بچوں کو بھی سخت سردی میں رات بھر گھروں سے باہر کھڑے رہنے پر مجبورکردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آخری اطلاعات تک بھارتی فوج کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہےعلاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی  گئی  ہے۔

سینئر کشمیری حریت رہنما الطاف بٹ نے بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت  کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب نہتے کشمیریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جا رہا ہے، شدید سردی میں گھنٹوں تک خواتین، بچوں کوگھروں باہرکھڑا کر دیا جاتاہے۔

الطاف بٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے مظالم کشمیریوں کو تحریک آزادی کشمیر سے باز نہیں رکھ سکتے۔ اقوام متحدہ و دیگر عالمی ادارے کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Comments are closed.