سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کاروائی میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے تینوں نوجوانوں کو شہر کےعلاقے لاوے پورہ میں نام نہاد تلاشی و محاصرے کی کارروائی کےدوران گولیاں مار کر شہید کیا۔ قابض فوجیوں نے علاقے میں ایک رہائشی مکان کو بھی بارودی مواد سے تباہ کردیا۔
بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی یہ کارروائی گزشتہ رات کو شروع کی تھی، سخت سردی میں شہریوں کو گھروں سے نکال کر ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔
Comments are closed.