قابض بھارتی فوجیوں کی غنڈہ گردی، پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ وادی میں غنڈہ گردی ور ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض نوجوان کو ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے نورپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

قابض بھارتی فوج کی جانب سے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر نام نہاد سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران چادروچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بے گناہ کشمیریوں کو حراساں کیا جاتا رہا، آپریشن کے دوران مواصلاتی بلیک آؤٹ رہا۔

Comments are closed.