اسلام آباد: پاکستان کی سیاسی قیادت نے اقوام متحدہ سےمطالبہ کیا ہے کہ مسلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے۔سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں کشمیر ہمارے ڈی این اے میں ہے،نریندر مودی سن لو ، مسلہ کشمیر کر حکومت اور عوام یک زبان ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر پرقومی مشاورتی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ سابق صدرآصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، راجا ظفر الحق، صدراوروزیراعظم آزاد کشمیر سمیت سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سےسخت مذمت کی اور عالمی برادری سےتحقیقات کےلیے آزاد اورخود مختارکمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کشمیر ی عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے ۔نریند ر مودی کو پیغام دیتا ہوں ،کشمیر پر پورے پاکستان کا موقف ایک ہے۔
صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہاکہ پاکستان جموں کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، بہادر کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کانفرنس کا اعلامیہ پیش کیا۔ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیاکہ حکومت پاکستان کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر جاندار انداز میں پیش کرے۔ سیاسی قیادت نے تین فروری کو حریت کانفرنس کی ہڑتال کی بھی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے۔
Comments are closed.