یاسین ملک سمیت حریت قیادت و کارکنان کی گرفتاریوں کیخلاف مظاہرہ

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم،حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔  جس میں حریت رہنماؤں، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت اور فوج کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی نامنظور،،، گو انڈیا گو بیک کے نعرے لگائے۔

مقررنین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ریاستی دہشت گردی کررہا ہے،حریت کارکنوں کو گرفتار اور ظلم و جبر سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں دبایا جا سکتا، تحریک آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ عالمی دنیا نوٹس لے،کشمیریوں پر مظالم بند کروائیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ خطے میں سلگتے انگارے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو سنا جائے۔کشمیری عوام بین الاقوامی برادری کو باور کروانا چاہتے ہیں اس وقت سب سے زیادہ حقوق انسانی کشمیریوں کے سلب ہورہے ہیں، بھارت اس وقت ہر جگہ سے رسوا ہوچکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بلاوجہ پکڑ دھکڑ جاری ہے۔یاسین ملک کو کالے قوانین کی آڑ میں گرفتار گیا ہے۔

مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دو ملکوں کے درمیان نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، پوری وادی میں کشمیری قوم جدوجہدآزادی میں مصروف ہے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ، تنازعہ کشمیر کو بھی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

Comments are closed.