مذہبی آزادی پر وار: مقبوضہ کشمیر میں عید پرمساجد اور درگاہیں بند کرنے کا حکم جاری

سری نگر: مودی سرکار نے کشمیریوں سے ایک بار پھر مذہبی آزادی چھین لی، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مساجد اور درگاہوں بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ فیصلہ سرینگر میں ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔ کورونا وباء کی روک تھام کیلئے احتیاطی اقدامات کے نام پرعیدالاضحی کی نمازکے اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اجلاس کے بعد جاری کئے گئے بیان میں کہاگیا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات کیلئے عید کے روز تمام مساجد اور درگاہیں بند رہیں گی۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق اجلاس میںفیصلہ کیا گیاکہ کسی قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ ماسوائے ذاتی گاڑیوں یا رکشہ کو چلنے کی اجازت ہو گی۔

Comments are closed.