میرپور:سابق وزیراعظم اور صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہدا اور غازیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، ہم یوم شہدائے جموں اس عہد کی تجدید کیساتھ منا رہے ہیں کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہر محاذ پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
جموں وکشمیر کونسل فار ہیومین رائٹس کے زیر اہتمام،، کشمیر کی موجودہ صورت حال اور مستقبل کا لائحہ عمل ،،کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ 6 نومبر 1947 ء کو جموں میں انسانی تاریخ کا خوفناک قتل عام ہوا ،شہدا جموں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ہم شہدا کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا حقیقی سفیر بن کر پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے اور پہلی بار مذاکرات میں کشمیریوں کی شرکت کی بات ۔ سابق وزیر ا عظم آزادکشمیر نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جتنا ظلم کر لے وہاں کے لوگوں کا جذبہ حریت ختم نہیں کر سکتا۔
کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومیں اپنی بنیاد ، اتفاق اور قربانی سے پہچانی جاتی ہیں، کشمیر ہماری بنیاد ہے، اس کے لیے سر بھی کٹوا سکتے ہیں۔ خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں ہم نے کشمیر پر سودے بازی نہیں کی اور نہ ہی ایسا کرنے کا تصور کر سکتے ہیں۔ بطور چئیرمن کشمیر کمیٹی اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے خدا کے آگے جواب دہ ہوں ۔
شہریار آفریدی نے کہاکہ جو کہتے ہیں کشمیر ایشو ختم ہو گیا میں ان سے گزارش کروں گا کہ کشمیر ایشو ختم نہیں ہوا کشمیر کی آزادی کے لیے ہم آخری دم تک لڑیں گے۔ انسانی تاریخ میں ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑا قتل عام چھ نومبر 1947ء کو جموں میں ہوا ،ہم شہدا جموں کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
چئیرمین کشمیر کمیٹی کاکہناتھا کہ ان لیے تمام جماعتیں قابل احترام ہیں کشمیر ایشو پر سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں، کشمیر کمیٹی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔سیمینار سے سابق چیف جسٹس ملک مجید حریت کانفرنس کے رہنما رفیق ڈار، ماریہ ترانہ،ملک اسلم اور دیگرمقرین نے بھی خطاب
Comments are closed.