آزادکشمیر بزنس فورم کا وفد ترکی میں منعقدہ بزنس ایکسپو میں شرکت کرے گا

باغ : بزنس فورم آزادکشمیر کے صدر سردار عمران عزیز نے کہا ہے کہ جلد ہی بزنس فورم کا ایک وفد ترکی میں منعقدہ بزنس ایکسپو میں شرکت کرے گا جہاں دنیا بھر کی اہم کاروباری شخصیا ت موجود ہوں گی ۔اس دورہ کا مقصد آزادکشمیر کی بزنس کمیونٹی کے لیے کاروبارکے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

 اپنے دورہ باغ کے دوران بزنس کمیونٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بزنس فورم آزادکشمیر کے صدر عمران عزیز نے کہا ہے کہ بزنس ایکسپو میں اسلامی ممالک کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے پر غور کیا جائے گا اور نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ آزادکشمیر کی بزنس کمیونٹی کو بھرپور ایکسپوژر کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ ان کے لیے کاروبار کی نئی راہیں کھلیں۔بزنس ایکسپو کی میزبانی ترک حکومت کررہی ہے،ایکسپو کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوگان سمیت مختلف حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں اور سیشن بھی ہوں گے۔

بزنس فورم کےاجلاس میں امیر جماعت اسلامی باغ تنویر انور خان، سابق سیکرٹری پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن آزادکشمیر خالد کھوکھر، سیکرٹری جنرل جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس طاہر احمد عباسی، ایڈیٹر کے ڈی آئی نیوز راجہ طاہر گلزار، صدر بزنس فورم باغ خورشید چغتائی، مقصود صابر، عثمان حنیف، اظہر سخاوت اور دیگر نے شرکت کی۔

Comments are closed.