بیرسٹرسطان محمود وکٹیں اڑانے لگے،دیوان چغتائی ،چوہدری رشید بھی تحریک انصاف میں شامل

 اسلام آباد : پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ نون کے بعد مسلم کانفرنس کو بھی آزادجموں و کشمیر میں بڑادھچکہ، مرکزی رہنما دیوان چغتائی اورمیرعتیق الرحمان ساتھیوں سمیت تحریک انصاف آزادکشمیر میں شامل ہو گئے ۔مظفرآباد سے پیپلزپارٹی کے سابق وزیر حکومت چودھری رشید بھی کپتان کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

دونوں رہنماؤں نے  اسلام آباد میں چیف آرگنائزرتحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا ا علان کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سمیت دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے ۔ دونوں رہنماوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 اس موقع پرچیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے دیوان چغتائی اور چودھری رشید کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر سے قدآور سیاسی شخصیات تحریک انصاف کا حصہ بن رہی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی صورت میں اہلِ کشمیر کو ایک متحرک سفیر اور بےمثال قیادت میسر آئی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے  مسلہ کشمیر اقوام عالم میں ایک مرتبہ پھر زندہ کر دیا۔ سیف اللہ نیازی نے کہاکہ تحریک انصاف آزادکشمیر کے آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائے گی ۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہجیرہ سے مسلم لیگ نواز کے مرکزی نائب صدر سردار ارزش اور سدھنوتی سے سردار فہیم اختر ربانی بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں۔

Comments are closed.