سرینگر: ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے طول عرض میں تعینات قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں بالالخصوص نوجوانوں کے قتل عام میں تیزی سے اضافہ پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سرینگر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے شمالی کشمیر کے اوڑی جبکہ جنوبی کشمیر کے سمنو دمحال کولگام کے علاوہ راجوری میں قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کے بے رحمانہ قتل عام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی کشمیر کو ایک جنگی علاقے میں تبدیل کیا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے قتل گاہوں میں معصوم اور پڑھے لکھے نوجوانوں پر “دہشت گردی” کا لیبل چسپان کرکے انہیں جعلی مقابلوں میں شہید کیاجاتا ہے ۔
مقبوضہ خطے میں جاری خونریزی اور تشدد کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی حکومت کو کشمیری عوام کے خلاف اس کی افواج کی طرف سے کیے جانے والے جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے۔انہوں نے کہا کہ کالے قوانین کے تحت حاصل مکمل استثنی کے ساتھ بھارت کی بدماش ا فواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت اور درندگی کی تمام حدیں پار کرلی ہیں۔
Comments are closed.