اسلام آباد:بھارت اور اسرائیل کشمیری اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے شہادت حق کے زیر عنوان تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت اور اسرائیل بدترین ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرائم کا ارتکاب ۔کرکے دنیا کے امن کو تباہ کررہےہیں۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران بزدلی کا رویہ ترک کر کے مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے عملی اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی کشمیری اور فلسطینی باقی ہیں بھارت اور اسرائیل کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گا،انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کے جبری قبضے کے خلاف آزادی کا واحد راستہ ہمہ گیر جدوجہد میں ہی مضمر ہے،اور یہ کہ کشمیری اور فلسطینی اللہ کے بعد پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔پاکستان امت کی امیدوں کا مرکز ومحور ہے۔حکومت پاکستان او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلاکر مقبوضہ جموں و کشمیراور فلسطین کی آزادی کیلئے روڈ میپ طے کریں۔تاکہ ان دونوں خطوں کے عوام بھی امن و سکون کیساتھ زندگی گزار سکیں’ جو ان کا بنیادی حق ہے۔
Comments are closed.