بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 4.3 شدت کا زلزلہ

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہفتہ کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.3 ریکاڑڈ کی گئی۔مقامی وقت کے مطابق صبح 10بج کر 14 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز شمالی ضلع بارہمولہ کے علاقے گلمرگ سے 270 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلے کے باعث کئی علاقوں کے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ شہری اپنے گھروں اورعمارتوں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Comments are closed.