برسلز: یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر سمیت چالیس اراکین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پرتشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ کشیدہ صورتحال میں کمی کے لیے دونوں ممالک جلد مذاکرات کا آغاز کریں۔جس میں کشمیریوں کو بھی شریک کیا جائے کیونکہ اس کے بغیر خطے میں دیرپا امن قائم نہیں ہوسکے گا۔
یورپی پارلیمنٹ کے رکن سجاد کریم کی جانب سے عمران خان اور نریندرا مودی کو لکھے گئے خط پر یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر سمیت 40 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔
خط میں لائن آف کنٹرول پر تناؤ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت کشیدگی کے خاتمے کے لیے فوری طور پر مذاکرات کا آغاز کریں۔جس میں کشمیری قیادت کو بھی شامل کیا گیا، کیونکہ کشمیریوں کو شریک کئے بغیر دیرپا امن قائم نہیں ہو سکے گا۔ یورپی پارلیمنٹ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
برطانوی پارلیمنٹیرینز نے پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کا یہ اقدام مذاکرات اور امن کا راستہ کھولنے کا باعث بنے گا۔
Comments are closed.