سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع اسلام آباد میں چار کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے شالگل سری گفوارہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
دریں اثنا قابض بھارتی انتظامیہ نے لوگوں تک فوجی آپریشن کے بارے میں تارہ ترین معلومات پہنچنے سے روکنے کیلئے ضلع اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔ ادھر بھارتی فوجیوں نے شوپیاںاور پلوامہ اضلاع کے کئی مقام پر بھی محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
Comments are closed.