امریکہ انسانی حقوق کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے، ٹیری میزا

ریاست ٹیکساس کی ایوان نمائندگان کی رکن ٹیری میزا نے کہاہے کہ امریکہ انسانی حقوق کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے اور دنیا میں امن اور بقائے باہمی کا خواہاں ہے ۔ فرنڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ہم ظالم کے خلاف مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں اور جلد ہی کشمیریوں سے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ٹیکساس کے ایوان میں قرارداد پیش کی جائے گی ۔

کانگریس کی میزبان فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے کہا کہ کشمیری ڈائس پورہ بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرے گا ۔ جموں کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق ،حق خود ارادیت چاہتے ہیں اور اس کے لیے تمام دنیا کو ان کا ساتھ دینا چاہیے ۔

پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے رہنما برکت بسیرا نے حاضرین محفل کی مسلہ کشمیر کے حوالے سے آمد اور بھرپور دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔تقریب سے فرنڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے وائس چیئرمین عبدالحمید لون ، سماجی رہنما عبد الحفیظ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیاکہ کہاکہ وقت آگیا ہے کہ امریکہ کو مسلہ کشمیر کی ثالثی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔تقریب میں نامور شعرائے کرام ڈاکٹر عامر سلیمان ، نادر درانی اور غزالہ حبیب نے بھی  کشمیر کے حوالے سے ا پنا کلام پیش کیا۔

Comments are closed.