سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں شہید ہونے والےعرفان احمد شیخ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ شدید برف باری کے باوجود جنازے میں لوگوں نے شرکت کی۔
ضلع پلواما کے علاقے چکورا میں شہید عرفان احمد شیخ کے جنازے میں ہزاروں افرد نے شرکت کی۔ شدید برف باری کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ شہید کے آخری دیدار کے پہنچے۔
تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے شہید کا جنازہ چار بار پڑھا گیا۔شرکاء نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔
Comments are closed.