گلگت بلتستان اسمبلی میں خطے کوعبوری آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور

گلگت بلتستان اسمبلی نے علاقے کو عبوری آئینی صوبہ بنانے سے متعلق قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری کرلی ۔گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا اجلاس زیر صدارت سید امجد زیدی منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت،بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد پیش کی ۔اسمبلی میں موجود تمام اراکین نے قرارد کودونتہائئ اکثریت سے منظور کرلیا ۔

قرارداد میں وزیراعظم پاکستان اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو متاثر کئے بغیر گلگت بلتستان کو پاکستان کاعبوری آئین صوبہ بنایا جائے اور قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے۔ گلگت بلتستان کو قومی اداروں میں نمائندگی دینا وقت کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام میں پاکستان شہری ہیں۔

 قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈووکیٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ عبوری آئینی صوبہ کا مسئلہ ہم نے اتفاق رائے سے حل کرنا ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس پر اعتماد میں لیں گے۔ ماضی میں بھی اس مسئلے پر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے رہاہے ۔

Comments are closed.