گلگت بلتستان : وزیر اعلیٰ کے لیے بیرسٹر خالد خورشید ،فتح اللہ خان کے ناموں پر غور

سید امجد علی زیدی اسپیکر جبکہ نذیر احمد ا یڈووکیٹ اسپیکر گلگت ،بلتستان اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔ وزیر ا علی ٰ کےلیے تحریک انصاف نے بیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللہ خان کے ناموں پر غور شروع کر دیا ۔ حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے ۔

 گلگت ،بلتستان اسمبلی کے اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں تحریک انصاف نے واضح اکثریت سے میدان مار لیا۔ سید امجد علی زیدی اسپیکر جبکہ نذیر احمد ا یڈووکیٹ اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں تحریک انصاف کا ایک ووٹ پیپلز پارٹی لے اڑی ۔ ڈپٹی اسپیکر نذیراحمد ایڈووکیٹ نے23 کے بجائے        22 ووٹ جبکہ اپوزیشن امیدوار رحمت خالق نے 9 کے بجائے 10 ووٹ حاصل کیے۔

تحریک انصاف وزارت اعلیٰ کے لیے بیرسٹر خالد خورشید کیساتھ جی ٹی ٹو سے پیپلز پارٹی کے جمیل احمد کے خلاف ،ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں الیکشن جیتنے والے فتح اللہ خان کے نام پر غور کر رہی ہے ۔ پیپلز پارٹی پہلے ہی الزام عائد کر رہی ہے کہ وزیر اعلیٰ کا امیدوار جی ٹی ٹو میں ہونے کی وجہ سے ان کے امیداوارکو مبینہ دھاندلی سے ہرایا گیاہے ۔

دوسری جانب نومنتخب اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس بھی تشکیل دے دیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پی پی پی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ وزیراعلی کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔

Comments are closed.