اسلام آباد: حزب مجا ہدین کے چیف آپریشنل کمانڈر غلام رسول ڈار شہید کی بیوہ علالت کے بعد راولپنڈی میں خالق حقیقی سے جاملیں۔ مرحومہ کشمیر جرنلسٹس فورم کے سابق سینئر نائب صدر و پروڈیوسر پی ٹی وی نیوز لطیف ڈار کی والدہ محترمہ تھیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی و جہادی تنظیموں کے نمائندوں، صحافیوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ متحدہ جہاد کونسل کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے پڑھائی، نماز جنازہ میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر و رکن قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی، وزیر حکومت احمد رضا قادری، لبریشن فرنٹ کے رہنما رفیق ڈار، حریت رہنما الطاف بٹ، کشمیر جرنلسٹس فورم کے سینئر صحافیوں عامر محبوب، امجد چوہدری، غلام محی الدین ڈار، سردار عاشق، شہزاد راٹھور، شوکت محمود ، نعیم الاسد، ماجد افسر، اعجاز خان، خاورنواز راجا، بشیر عثمانی ،شہباز لون ، سردارعمران اعظم، منظور ڈار، دانش ارشاد، علی حسنین نقوی ، ثاقب راٹھور، راجا قیصر ایوب ،ہلال احمد، مقصود صوفی، ظہور صوفی، راجہ شفیق، اللہ داد صدیقی ،مرزا عدیل اور ظہیر مغل سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو راولپنڈی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ کشمیر جرنلسٹس فورم کے جملہ عہدیداران اور ممبران اپنے سینئر ممبر لطیف ڈار سے والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اورلطیف ڈار اور جملہ سوگوار کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
مرحومہ کے شوہر غلام رسول ڈار شہید حزب المجاہدین کےچیف آپریشنل کمانڈرتھے ۔16 جنوری 2004ء کو ڈار صاحب سرینگر میں اپنے خفیہ مقام پر قابض بھارتی فوجیوں ایک چھاپے کے بعد چھڑپ میں جام شہادت نوش کرگئے تھے ۔
Comments are closed.