راولاکوٹ: جموں کشمیر پیپلز پارٹی ایڈوائزی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی سردار حسن ابراہیم کی زیر صدارت منعقد ہوا.اجلاس میں گِلگِت بلتستان کو صوبہ بنانے کے حوالے سے طویل گفت و شنید کی گئی.
اِجلاس سے صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں کشمیرریاست جموں کشمیر نا قابل تقسیم وحدت ہے.گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے.جموں کشمیر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے بیانے کو مسترد کرتی ہے اور اِس بیانہ سے تقسیمِ کشمیر کی بُو آ رہی ہے۔
بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درحقیقت گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا عمل بھارت کے 5 اگست 2019ء کے غیر آئینی اقدام کی توثیق ہو گی اور اقوامِ متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی ہو گی اور اسکا شدید ترین نقصان کشمیریوں کی خود ارادیت کی تحریک کو پہنچے گا.۔
بین الاقوامی طور پر کشمیری عوام کا حقِ خود ارادیت تسلیم شدہ ہے.جموں کشمیر پیپلز پارٹی حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرئے گی.ہم سے بڑھ کر کوئی پاکستانی نہیں لیکن ہم کشمیری تشخص پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے.معاہدہِ کراچی ایک تاریخی دستاویز ہے ایک رول آف بزنس ہے.موجودہ کیفیت میں معاہدہ کراچی کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے.حکومتِ پاکستان مسلہِ کشمیر پر ایک واضع موثر حکمتِ عملی سے پالیسی سامنے لائے اور کشمیری جو اِس مسلے کے بنیادی فریق ہیں انہیں اعتماد ۔میں لیا جائے
اِجلاس سے سینئر نائب صدر نشاط کاظمی ایڈووکیٹ, سیکرٹری جنرل ابرار احمد,چیف آرگنائزرز مرتضی گیلانی,مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار نوید حیات خان,مرکزی سیکرٹری مالیات سردار خورشید خان,شیخ فضل کریم ایڈووکیٹ,سردار عاشق,سردار تسلیم,شیخ جاوید افطار و دیگر نے خطاب کیا.۔
اِجلاس میں میں متفقہ طور پر ایک قرارداد پاس کی گئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بابر قادری ایڈووکیٹ شہید کی تحریکی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور بابر قادری ایڈووکیٹ کے بیمانہ قتل کی بھر پور مزمت کی گئی.قرارداد میں مزید کہا گیا کہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور اقوامِ عالم سے بھر پور مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیری عوام کو بنیادی حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اہم کردار ادا کرئے.ایڈوائزی کمیٹی کے اِس اجلاس میں پارٹی اور تنظیمی امور پر بھی تفصیلی غور وخوص کیا گیا اور ممبر شپ مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا.
24 اکتوبر یومِ تاسیس حسب روایت جنجال ہل کے تاریخی مقام پر بنانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی 24 اکتوبر یومِ تاسیس جنجال ہل سابق دارالحکومت کے مقام پر بھر پور طریقے سے منائے گی.
Comments are closed.