سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے بڑے پیمانے پرجاری کارروائیوں کے دوران سینکڑوں حریت رہنماؤں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیاکشمیرسروس کے مطابق گھروں پرچھاپوں کے دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام احمد گلزار، مولوی بشیراحمد،عبدالرشید لون،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے محمد یاسین بٹ، انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو،جماعت اسلامی کے رہنما فاروق احمد اور دیگر کو سرینگر اور دیگر علاقوں سے گرفتا کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی ریاست تری پورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں حکمران بی جے پی اور حزب اختلاف کی جماعت سی پی آئی-ایم کے درمیان تصادم کی کوریج کرنے والے تین صحافیوں پر برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے غنڈوں نے حملہ کیا، جس سے تین صحافیوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
Comments are closed.