شہید مجاہد رہنما پیر بشیر احمد المعروف امتیاز عالم ایک عظیم، نڈر اور بے خوف مجاہد رہنما تھے۔ان کا مشن جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین احمد نے ان کی پہلی برسی پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20فروری2023 میں نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد اسلام اور تحریک آزادی کشمیر کے دشمنوں نے بدنام زمانہ بھارتی ایجنسیوں کی ایماء پر اس مرد حر کو شہید کیا۔ان کی شہادت سے واقعی ایک خلا پیدا ہوا لیکن یہ بھی ایک عیاں حقیقت ہے کہ جو راستہ منزل حاصل کرنے کیلئے ہم نے چنا ہے،وہ راستہ شہادت ہی کا ہے اور یہ بھی ایک تاریخی حقیقت ہے کہ اس راہ میں گرا ہوا ہر خون کا قطرہ ہزاروں نئے جانثاروں کو جنم دیتا ہے۔شہید امتیاز عالم خدا ترس،نڈر اور بے خوف مجاہد رہنما تھے۔ تحریک آزادی کشمیر میں نہ صرف وہ خود شہادت سے سرفراز ہو ئے،بلکہ ان کے والد گرامی اور ایک بھائی کو بھی قابض اور درندہ صفت بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہادت کا جام نوش کرناپڑا۔
بشیر احمد کے آبائی گھر کو آگ لگا کر خاکستر کیا گیا۔ان کی معمر والدہ اور دیگر اہل خانہ کو بھی ہجرت کا سفر اختیار کرنا پڑا۔لیکن اس کے باوجود بھی شہید کے پائے استقلال میں لغزش نہیں آئی بلکہ ان کا جنون آزادی مذید بڑھتا گیا۔آپ ضلعی کمانڈر بھی رہے اور حزب کمانڈ کونسل کے ممبر بھی۔شہید انتہائی جلالی طبیعت کے مالک تھے۔
دشمن کے اعصاب پر آخری لمحے تک سوار رہے۔ اعلی تعلیم یا فتہ تھے لیکن دنیاوی مالی فوائد حاصل ہونے کے مواقع کے باوجود 1990میں حزب کی صفوں میں شمولیت کو ترجیح دی۔سخت ترین حالات میں مجاہدین کی صفوں کو مظبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔۔تقریب سے حزب نائب امیر سیف اللہ خالد،شمشیر خان اور تاج علی شاہ نے بھی خطاب کیا اور شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر شہید امتیاز عالم سمیت لاکھوں شہدا کشمیر کی بلندی ترجات کیلئے دعا کی گئی اور اس عزم کو دہرایا گیا کہ حصول منزل تک یہ مقدس جدوجہد جاری رہے گی۔
Comments are closed.