کشمیریوں کی نسل کشی جاری، بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے

مانیٹرنگ ڈیسک

سری نگر: غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں معصوم شہریوں کا قتل عام جاری ہے، قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چن گام میں نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

دوسری جانب غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار سرینگر میں اپنے کیمپ سے پراسرار طورپر لاپتہ ہو گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شاشتریہ سیما بل سے وابستہ فوجی اہلکار جتیندراجی ڈی سرینگر کے علاق سدرہ بل میں قائم اپنے کیمپ سے لاپتہ ہو گیا۔ وہ بھارتی ریاست اترپردیش کا رہائشی ہے۔ فوجی کی گمشدگی کی رپورٹ سرینگر کے لال بازار تھانے میں درج کی گئی ہے۔

Comments are closed.